اسلام آباد (این این آئی) قراقرم ہائی وے کا مشرقی حصہ تعمیر نو کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، پاکستان اور چین کے درمیان فاصلہ تین گھنٹے سے کم ہوکر ایک گھنٹہ رہ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قراقرم کا یہ حصہ چین کے صوبے سنکیانگ کو پاکستان سے ملائے گا ۔ قراقرم کے اس حصے سے لنک روڈ
خطہ اوغر میں داخل ہوگی ۔شاہراہ قراقرم پاکستان اور چین کے درمیان واحد زمینی راستہ ہے ٗ یہ دنیا کے عظیم پہاڑی سلسلوں قراقرم اور ہمالیہ کو عبور کرتی ہے ٗدرہ خنجراب کے مقام پر سطح سمندر سے اس کی بلندی چار ہزارسات سو میٹر کے قریب ہے ۔