اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر آپریشن بالکل درست ہے جبکہ رینجرز نے اگر چھاپہ مارا ہے تو انہیں اس کی معلومات ملی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ کراچی سمیت ایم کیو ایم کو الطاف حسین سے نجات دلوائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کچھ سنجیدہ لوگ ان کے ساتھ رابطے میں ہے جبکہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں الطاف حسین سے نجات دلوائی جائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین دہشت گرد ہیں جبکہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ بھی الطاف حسین کے سر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین سے بڑا کوئی بزدل نہیں ہے اور اسی لیے وہ پچھلے 23 سال سے ملک سے فرار ہے اور باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو قتل کروا رہا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کبھی بزنس مینوں کو دھمکی دیتا ہے تو کبھی میڈیا نمائندوں کو ۔اسی کے خوف کی وجہ سے کسی نے تحریک انصاف کی رہنماءزہرہ شاہد کے قتل کی ایف آئی آر تک درج نہیں کروائی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ زہرہ شاہد کے قاتل گرفتار ہیں جبکہ ان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے جو ثابت ہو چکا ہے۔انہوں نے بالی وڈ کے فلم سازوں سے درخواست کی ہے کہ وہ الطاف حسین کو بطور ولن فلموں میں کام دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو وہاں بروئے کار لائیں اور ان سے پاکستان کی عوام کو نجات حاصل ہو سکے۔ تحریک انصاف کے رہنماءمراد سعید کی جعلی ڈگری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ پشاور یونیورسٹی میں اے این پی کے لوگ موجود ہیں جنہوں نے سازش کے تحت اسے نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا جب مراد سعید پشاور یونیورسٹی سے اپنی ڈگری لینے گئے تو اے این پی کے کارکن وہاں پہنچ گئے اور ان کے خلاف کیس بنا لیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مراد سعید کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیر تعلیم کو بھی حکم دے دیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی اور نائن زیرو پر آپریشن کا کریڈٹ نواز شریف کو نہیں جاتا جبکہ انہیں صرف کرسی بچانے کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو اپنی کرسی بچانے کے لیے اسائیل سے بھی ملنا پڑے تو وہ اس کے بھی ساتھ مل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مک مکا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب لندن ہائی کورٹ نے کے جج نے فیصلہ دیا ہے کہ نواز شریف کی کمپنی التوفیق نے 3 ارب روپے نہیں دیے ہیں جبکہ عمران خان کے مطابق نواز شریف کا موقف ہے کہ وہ پیسے انہیں ان کے عربی دوست نے دیے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ مجھے بھی ایسا دوست دے جو 300 کروڑ روپے تحفے میں دے دے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی رمضان شوگر مل کا راستہ بنانے کے لیے عوام کے پیسوں سے 2 ارب روپے کا پل تعمیر کروایا ہے ۔ این اے 122 کیس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ایاز صادق نے دھاندلی نہیں کی تو وہ نادرا جانے سے کیوں گھبرا رہے تھے۔انہیں چاہیئے کہ اگر وہ بے قصور ہیں تو ایک مرتبہ حلقے کی تحقیقات کروا لیں اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔
نائن زیرو پر چھاپے سے خوشی ہوئی ، الطاف حسین بزدل ہیں : عمران خان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
راولپنڈی، شادی کاجھانسہ دیکر پرنسپل کی متعدد بار جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2بار حاملہ ...
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
-
چین نے 48 ممالک کو ویزافری انٹری کی سہولت فراہم کردی
-
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا گرفتار ملزم سے تعلقات کا اعتراف‘ نئے انکشافات بھی کردیئے
-
سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے ...
-
سمیہ حجاب کو لاکھوں روپے دیے،لزم حسن زاہد نے اپنے مالی ٹرانزیکشنز کے شواہد جمع ...
-
آئی فون سستا ہوگیا
-
’میں 3 بڑی بیماریوں سے لڑ رہا ہوں‘، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے انکشافات
-
چینی اور روسی صدور کے درمیان 150 سال تک زندہ رہنے کی باتیں اتفاقاً ریکارڈ ...
-
ہونڈا نے مشہور زمانہ موٹر سائیکل کا نیا ڈال متعارف کروا دیا
-
امیربالاج قتل کیس؛جے آئی ٹی نے گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دیدیا
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
راولپنڈی، شادی کاجھانسہ دیکر پرنسپل کی متعدد بار جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2بار حاملہ ہوگئی
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
-
چین نے 48 ممالک کو ویزافری انٹری کی سہولت فراہم کردی
-
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا گرفتار ملزم سے تعلقات کا اعتراف‘ نئے انکشافات بھی کردیئے
-
سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے والے بڑے مگر مچھوں کے خلاف خص...
-
سمیہ حجاب کو لاکھوں روپے دیے،لزم حسن زاہد نے اپنے مالی ٹرانزیکشنز کے شواہد جمع کروا دیے
-
آئی فون سستا ہوگیا
-
’میں 3 بڑی بیماریوں سے لڑ رہا ہوں‘، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے انکشافات
-
چینی اور روسی صدور کے درمیان 150 سال تک زندہ رہنے کی باتیں اتفاقاً ریکارڈ ہوگئیں
-
ہونڈا نے مشہور زمانہ موٹر سائیکل کا نیا ڈال متعارف کروا دیا
-
امیربالاج قتل کیس؛جے آئی ٹی نے گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دیدیا
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
-
ملزم کو مقابلے میں مارے جانے کا ڈر، کمرۂ عدالت میں گرفتاری دے دی
-
چین میں تاریخ کی سب سے بڑی پریڈ، دنیا کو اصل طاقت دکھا دی