بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمر اکمل نے اپنی ناقص کارکردگی کا ملبہ مینجمنٹ پر ڈال دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ ان کا موزانہ صرف اسی وقت ہو سکتا ہے جب انہیں بھی تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا موقع ملے، ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ نچلے نمبر پر بیٹنگ کرنا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے اس بات کو تسلیم کیا کہ وہ عالمی مقابلوں میں اب تک بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ”میں کوچز کے ساتھ سخت محنت کر رہا ہوں اور کوشش ہے کہ میں اپنی اننگز کو بڑے سکور میں تبدیل کر سکوں، میں چاہوں گا کہ آنے والے میچوں میں بڑا سکور کر سکوں“۔
ان کا کہنا تھا کہ ” میری مینجمنٹ کو پتہ ہے کہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کس نمبر پر کھیلتا ہوں۔ اب میں انہیں کیا بتاو¿ں، لیکن وہ وقت دور نہیں جب ٹیم مینجمنٹ مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا موقع دے گی۔‘
عالمی کپ کے مقابلوں میں ناقص وکٹ کیپنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ وہ ریگولر وکٹ کیپر نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ” میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق وکٹ کیپنگ گلوز پہنتا ہوں، میں نے اپنا کیرئیر بلے باز کی حیثیت سے شروع کیا تھا اور فرسٹ کلاس اور انڈر 19 میں بولنگ بھی کی ہے۔ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ آسان نہیں ہے۔‘
اس موقع پر انہوں نے شعیب اخبر کی تنقید پر بھی جواب دینا ضروری سمجھا اور کہا کہ ” شعیب اختر بھارتی چینلوں پر بیٹھ کر پاکستانی کرکٹروں کی نقلیں اتار رہے ہیں جو مناسب نہیں ہے، وہ کرکٹ پر تنقید کریں ذاتیات پر نہیں۔ وہ میری وکٹ کیپنگ پر تنقید کرتے ہیں، انہیں یہ بھی معلوم ہوناچاہیے کہ جب میں وکٹ کیپر نہیں ہوتا تو میری فیلڈنگ کیسی ہوتی ہے۔ شعیب اختر خود کتنے اچھے فیلڈر تھے یہ سب کو معلوم ہے۔ پہلے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔‘
واضح رہے کہ اس ورلڈکپ میں میں عمر اکمل نے پانچ اننگز میں صفر، 59، 33، 19 اور 13 رنز جیسی غیرمتاثر کن کارکردگی دکھائی ہے اور ناقدین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…