واشنگٹن(آئی این پی )یف بی آئی نے ٹرمپ خاندان کے نسلی امتیاز برتنے کی تاریخ سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ خاندان سیاہ فام افراد سے نفرت کرتا تھا،1973 میں ڈونلڈ ٹرمپ اور فریڈ ٹرمپ پر سیاہ فام افراد کو اپارٹمنٹس سے نکالنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ایف بی آئی نے 389 صفات پر مشتمل رپورٹ جاری کی ہے جس میں اب ٹرمپ خاندان پر نسلی امتیاز برتنے کا الزام لگاتے ہوئے ٹرمپ خاندان پر نسلی امتیاز برتنے کی تاریخ سے پردہ اٹھادیا ہے۔ 70کی دہائی میں ٹرمپ خاندان کے
رئیل اسٹیٹ بزنس میں نسلی امتیاز برتنے پر 389 صفات پر مشتمل رپورٹ جاری ۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹرمپ مینیجمنٹ کمپنی سیاہ فام افراد کو اپنی بلڈنگز میں رہائش نہیں دیتی تھی اور دگنے کرائے بتا کر دور رکھتی تھی ۔1973 میں ڈونلڈ ٹرمپ اور فریڈ ٹرمپ پر سیاہ فام افراد کو اپارٹمنٹس سے نکالنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ واضع رہے ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت امریکی تاریخ کے متنازعہ ترین صدر ہیں اب نہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ متنازعہ ہیں بلکہ انکا خاندان کا کردار پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،پہلے امریکی اخبارات نے ٹرمپ کے دادا کو ایک بھگوڑا قرار دیا تھا ۔