ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی حکومت نے عورتوں کیلئے ناقابل یقین اعلان کر دیا ، خواتین کو سعودی عرب میں ورزش کرنے کے لیے جم جانے کی اجازت دے دی گئی اب خواتین اپنا وزن کم کرنے کے لیےجم جا سکیں گی ۔ اب سعودی خواتین بھی صحت مند زند گی گز ر نے کے لیے اپنے علاقے کے جم جا سکیں گی ۔ خواتین کو صحت مند زندگی گزارنے
اور وزن کم کرنے کے لیے جم جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شہزادی ریما بنت بند ر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اب ہر ضلع میں خواتین کے لیے جم کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں وہ سوئمنگ،رننگ اور باڈی بلڈنگ کرسکیں گی۔ ابھی بھی سعودی عرب میں خواتین پر زندگی کے بہت سارے معاملات پر پابندی عائد ہے ۔