کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کمانڈر یو ایس نیول فورسزسینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی موجودگی خطے میں آزادانہ جہاز رانی کے لیے اہم ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ نے نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی نیول
سروسز سینٹرل کمانڈ اور پاک بحریہ کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئے اور خطے کی سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر یو ایس نیول فورسز نے ملاقات کے دوران امن 2017 مشقوں کے انعقاد کے اقدام کو سراہتے ہوئے پاک بحریہ کہ پیشہ وارانہ مہارت اور صلاحیتوں کی تعریف کی۔