پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

صبح صبح پڑھیں خوشی کی خبر 

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
کراچی(این این آئی) سندھ کے ضلع گھوٹکی سے گیس کے ایک بڑے ذخیرے کے دریافت کا اعلان کیا گیا ہے یہ اعلان ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل)کی جانب سے گزشتہ روز کیا گیا۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے علاقے گھوٹکی میں جاری گیس کی تلاش کامیابی سے ہم کنار ہوئی ہے ماری ڈیولپمنٹ اور لیز ایریا

کے شاہین ون نامی ایکسپلوریشن ویل میں قابل ذکر تعداد میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا کنویں کی ابتدائی کھدائی پانچ جنوری کو شروع ہوئی تھی اوراس میں کامیابی کے ساتھ ایک ہزارایک سو پچھتر فٹ کی گہرائی تک کھدائی کی جاچکی ہے جہاں چونا پتھر وافرمقدارمیں موجود ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اشفاق ندیم احمد نے بتایا کہ اس ذخیرے میں موجود نئے امکانات کی مختلف سطحوں پر موجودگی کی سیسمک ڈیٹا سے شناخت کی گئی ہے اور کمپنی ان کے لیے آئندہ دو سے تین سال میں ڈرلنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔کمپنی کے مطابق ماری ڈی اینڈ پی لیز ایریا میں انتہائی ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تھری ڈی سیسمک ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے جس کی مدد سے یہ دوسری کامیابی ملی ہے۔ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے مطابق وہ ہائیڈرو کاربن کے نئے ذخائر تلاش کرتے رہیں گے تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو مقامی ذرائع سے پورا کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…