ریاض(مانیٹرنگ دیسک)سعودی وزارت زراعت کے حکام نے کہاہے کہ حکومت آٹے اور روٹی پردی جانے والی سبسڈی میں کمی نہیں کرے گی ۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے ملزمالکان کواحکامات جاری کئے ہیں کہ بیکریوں کوبھی آٹااسی قیمت پرفراہم کریں جس پرنانبائیوں کوفراہم کیاجارہاہے۔سعودی عرب میں چاول کے بعد روٹی دوسرا فوڈ آئیٹم ہے
جو سب سے زیادہ کھایا جاتا ہےجس کی وجہ سے آٹے کی سپلائی کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ تر گندم دوسرے ممالک سے درآمد کی جاتی ہے۔ 2016 کے آخر تک سعودی عرب نے 3 ملین ٹن گندم درآمد کی تھی۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ 35سال سے روٹی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیاہے ۔ حکا م کے مطابق روٹی کی قیمت میں اضافے کوروکنے کےلئے مزید سبسڈی دی جائے گی