سرگودھا (آئی این پی) کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے اتوار تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے
گزشتہ ایک ہفتہ سے ملک مختلف علاقوں میں نکلنے والی دھوپ نے موسم میں کافی حد تک حدت پیدا کردی تھی اب محکمہ موسمیات نے جمعہ‘ ہفتہ اور اتوار کو مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے موسم کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔