پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے دو ہونہار نوجوانوں کا شاندار کارنامہ ۔ ایک لیٹر پٹرول سے 180 کلومیٹر چلنے والی گاڑی بنا ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے دو نوجوانوں نے 50 سی سی انجن استعمال کرتے ہوئے ایسی گاڑی بنائی ہے جو شکل و صورت میں خلائی شٹل نما دکھائی دیتی ہے۔ اس گاڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ صرف 1 لیٹر پٹرول میں30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 180 کلومیٹر فاصلہ طے
کر سکتی ہے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے دونوں نوجوان انجینئرز کا کہنا ہے کہ تجرباتی طور پر اس گاڑی کی تیاری میں ان کی 6 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اگر انہیں سپورٹ کیا جائے تو وہ انتہائی کم لاگت میں یہ گاڑی کمرشل بنیادوں پر بھی بنا سکتے ہیں۔ دونوں انجینئر نوجوان اپنا یہ شاہکار سنگا پور میں آمدہ نمائش میں پیش کرنے والے ہیں۔