بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’یہ غازی ، یہ تیرے پراسرار بندے‘‘ شہید ڈی آئی جی مبین احمدکراچی آپریشن میں کیا کردار ادا کرتے رہے۔۔۔کوڈ نام کیا تھا؟ تفصیلات جان کر آپ قوم کےاس مایہ ناز سپوت کو سلیوٹ کئے بغیر نہ رہ سکیں گے

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت لاہورمیں ہونیوالے خودکش حملے میں شہید ہونے والے دبنگ افسر ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ مبین احمد کوئٹہ میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر کرارزیدی کے گھرپیداہوئے۔پاک فوج کے بعد اُنہوں نے نومبر 1996ءمیں پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی اور ان کی پہلی تعیناتی اے ایس پی لاہور کینٹ ہوئی تھی ۔پاک فوج میں سروس کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ مبین نے سندھ رینجرز کے

ایک افسر کے طورپرکراچی آپریشن میں بھی حصہ لیا اورآپریشن کے دوران ایک گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ کراچی آپریشن کے دوران ان کا کوڈ نام ’کیپٹن کاکڑ‘ تھا۔کیپٹن مبین احمد بھلائی کے کاموں کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے اور ان کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔ آپ ایک رحم دل پولیس افسر تھے شایداسی وجہ سے پولیس اہلکاروں میں بھی مقبول تھے ۔ یہ بھی بتایاجاتا ہے کہ اپنے محکمے کے نچلے سٹاف سے دوستانہ رویئے کی وجہ سے ان کی اہلکار بھی قدر کرتے تھے جبکہ گزشتہ سال ہی ڈی آئی جی کے عہدے پر ان کی ترقی ہوئی تھی ۔ احمدمبین نے پسماندگان میں ایک بیوہ ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے جبکہ ان کی صرف ایک ہی بڑی بہن تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…