منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاک ، ترک سکولوں کا انتظام کس ادارے نے سنبھال لیا؟ جان کر آپ حیران ہوں گے

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے ترکی کی ’معارف فاؤنڈیشن‘ کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دے دی۔معارف فاؤنڈیشن، پاک ۔ ترک اسکولوں کی نئی انتظامیہ کے طور پر کام کرے گی۔وزارت داخلہ کی جانب سے پاک ۔ ترک اسکولوں کے عملے کے ویزوں میں توسیع سے انکار اور انہیں پاکستان چھوڑنے کا حکم دینے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان کی حامی معارف فاؤنڈیشن کو بطور بین الاقوامی این جی

او رجسٹرڈ کرکے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔معارف فاؤنڈیشن کا قیام گزشتہ سال ترکی میں عمل میں لایا گیا تھا، جس کی مالی معاونت سعودی حکومت اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک (آئی ڈی پی) کر رہی ہے۔معارف فاؤنڈیشن پر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔معارف فاؤنڈیشن کے عملے کے 28 ارکان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور نمل یونیورسٹی میں انگریزی کا کورس بھی شروع کروا دیا گیا ہے۔معارف فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے پاک ۔ ترک اسکولوں میں طلبا کو رجب طیب اردگان کی اسلامی دنیا کے رہنما کے طور پر خدمات کو بھی پڑھایا جائے گا۔پاک ۔ ترک اسکول کے سینئر منتظم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان نیوز کو بتایا کہ ’ہم معارف فاؤنڈیشن کے پاکستان میں داخلے کو بُرے شگون کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جبکہ نئی انتظامیہ پاکستان میں تعلیم کو انتہا پسندی کی طرف لے جانے کا سبب بنے گی۔‘انہوں نے کہا کہ ’افغانستان نے بھی معارف فاؤنڈیشن کو اس کے دہشت گرد تنظیم داعش سے روابط پر پاک ۔ ترک اسکولوں کے انتظامات ان کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔ جبکہ رواں سال البانیہ میں فاؤنڈیشن کا ایک ٹیچر کلاس روم میں داعش کی تعریف کرتے ہوئے پایا گیا۔‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…