ایڈیلیڈ اوول (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں سے کوارٹر فائنل میں مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ میں نے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ ہمارے ٹورنامنٹ میں اب کوئی دوسرا موقع نہٰں ہمیں ہر میچ میں کشتیاں جلا کر جانا ہوگا اور بے خوف ہوکر ہر میچ کھیلنا ہوگا مصباح الحق نے کہاکہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کو جیتنے کیلئے ضروری ہے کہ باولنگ پرفارم کرے اور اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کی باولنگ گذشتہ تین میچوں سے پرفارم کرتی آرہی ہے مصباح الحق نے کہاکہ کہ وہ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ کسی سے بھی کھیلنے کو تیار ہیں اور اب ہمیں اعتماد ہے کہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں ۔
مزید پڑھئے: کپتان اور کوچ کی رائے کو فوقیت دیتا ہوں