منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کینیڈین وزیر اعظم کی پاکستانی ٹرک آرٹ پرتصویر نے کینیڈین میڈیا میں بھی دھوم مچادی

datetime 14  فروری‬‮  2017

اوٹاوا(آئی این پی) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پاکستانی ٹرک آرٹ پرتصویر نے کینیڈین میڈیا میں بھی دھوم مچادی ،کینیڈا کے اہم اخبارات میں جسٹس ٹروڈو کی پاکستانی ٹرک پر بنی تصاویر اور خبریں شائع ہوئی ہیں۔کینیڈین اخبار ’’دی ہل ٹائمز‘‘ کے مطابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ملکی انتخابات کے دوران عوامی رائے میں اپنی برتری کچھ حد تک کھو سکتے ہیں

تاہم پاکستان میں وہ اس قدر مشہور ہوئے ہیں کہ وہاں ٹرک ڈرائیوروں نے انکی تصاویر اپنے ٹرکوں پر پینٹ کرا لی ہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر بھی پاکستانی ٹرکوں پر بنی کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی تصاویر کو اپ لوڈ کیا گیا اور ان تصاویر پر لوگوں نے مختلف آراء کا اظہار کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو سے اپنی پسندیگی کاا ظہا رکیا۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنے منفرد اور مثبت اقدامات کی وجہ سے دنیا میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں، خوبصورت اور جوان ہونے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے ملک میں بسنے والے مسلمان، ہندو، سکھ، یہودی اور دیگر اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کا دورہ کرنے سمیت ان کی تقریبات میں شرکت بھی کرتے ہیں۔مگر گزشتہ چند ماہ کے دوران کینیڈین حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے لیے کافی مثبت اور نرم رویہ رکھنے کی وجہ سے بھی ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں پر امریکا میں آمد پر پابندی عائد کرنے کی بات کہی تھی تب کینیڈین حکومت نے مسلمانوں کو وطن آنے کی دعوت دی تھی۔اور اب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں سمیت دیگر تارکین وطن پر پابندی کے اعلان کے بعد کینیڈین حکومت کے مثبت بیانات کی وجہ سے پاکستان میں ان کی ایک پرانی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی پاکستانی ٹرک آرٹ پر تصویر کو ٹوئٹر اور فیس بک صارفین شیئر کر رہے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو کی پاکستانی ٹرک پر بنی تصویر جہاں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے، وہیں کئی ویب سائٹس نے یہ بھی لکھا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم وہ پہلے مغربی سیاستدان ہیں جو پاکستانی ٹرک آرٹ پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین انہیں روشن خیال، آزادخیال اور ایک بہترین سیاستدان لکھا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جسٹن ٹروڈو کے پاکستان میں اس وقت چرچے ہوئے تھے، جب اکتوبر 2015 میں وہ انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔جسٹن ٹروڈو کے چرچے ان کے پاکستانی لباس کی وجہ سے ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…