اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور آئے دن نئی ایجادات حیران کرنے کے ساتھ ہماری زندگی میں بہت سہولیات پیدابھی کر رہی ہے۔طبی آلات جو دل کے مریضوں کی زندگی کی ضمانت ہوتے ہیں ان کو ہیک کئے جانے کے پیش نظر ماہرین نے وارننگ جاری کی تھی ۔
ماہرین نے ایک نئی ٹیکنالوجی کا دعویٰ کیا ہے جس میں مریضوں کے آلات اور فائلیں ان کے دل کی دھڑکنوں سے ہی آن لاک ہونگی۔حساس نوعیت کے مریضوں کا ڈیٹا ہیکرز کی پہنچ سے دور رکھنے کیلئے ابھی اس سے بہتر اور کوئی طریقہ نہیں ہے جسے کریپٹو گرافی یا اینکرپشن کہا جاتا ہے مگر یہ بہت مہنگا اور وقت طلب ہے۔ماہرین کے مطابق مریض کے دل کی دھڑکن کو ان کے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ کیلئے استعمال کیا جائیگا۔ایک بریسلٹ جس سے گاڑی اور کمپیوٹر آن لاک ہونگیں۔