اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی آج آدھی سے زیادہ آبادی انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہے اور اس کی تعداد میں ہر لمحہ اضافہ ہو رہا ہے۔انٹرنیٹ نے دنیا کو سمیٹ کر رکھ دیا ہے ۔آج تقریبا ہر کام انٹرنیٹ پر کیا جا رہا ہے اور آج کوئی ایسا ادارہ نہیں جس کا انحصارانٹرنیٹ پر نہہوتاہو ۔ایسے میں اگر ساری دنیا کا انٹرنیٹ ایک دن کیلئے بند ہو جائے تو کیا ہوگا؟اگر ایسا ہوا تو کمپنیوں پر اس خلل کاکوئی خاصااثر نہیں پڑیگا۔
آج دنیا میں ہر جگہ سائبر حملوں سے انٹرنیٹ میں خلل ڈالا جاسکتا ہے ،انٹر نیٹ کی تاریں سمندر کے نیچے سے ہوتی ہوئی ملکوں اور براعظموں کو آپس میں ملاتی ہیں۔یہ تاریں کسی وجہ سے کٹسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ہر کمپنی ہر مہینے اپنے کمپیوٹر چند گھنٹوں کیلئے بند کر دیں تو اس کا ملازمین کے کام کی استعداد پر الٹااچھا اثرپڑیگا۔