ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گذشتہ رات چئیرنگ کراس مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں13 افراد شہید جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے ۔ چئیرنگ کراس پر فارما سوٹیکل کمپنیوں کے احتجاج کے دوران ایک فون کال نے وہاں موجود ایک شخص کی جان بچا لی۔ شاہد ملک نامی شخص احتجاج میں شریک تھا کہ اسے ایک فون کال موصول ہوئی لیکن احتجاج کی جگہ

شور زیادہ ہونے کے سبب شاہد اپنا فون سننے کے لیے جائے وقوعہ سے تھوڑا ہٹ گیا۔شاہد نے بتایا کہ میں بالکل دھماکے کی جگہ پر کھڑا تھا جب مجھے ایک فون کال موصول ہوئی اور میں فون سننے کے لیے تھوڑا ہٹا ہی تھا کہ دھماکے کا کچھ مواد میری ٹانگوں میں آ کر لگا۔ میو اسپتال میں زیر علاج شاہد ملک کا کہنا تھا کہ میں دھماکے کے وقت بالکل سامنے والی جگہ پرکھڑا تھا لیکن یہ کہنا مشکل ہے کہ دھماکہ خود کُش تھا یا نہیں۔ شاہد کاکہنا تھا کہ میں دھماکے کے بعد کے مناظر کو کبھی نہیں بھول سکتا۔میں نے موٹرسائیکل پر موجود ایک فیملی کو دھماکے کے فوری بعد خون میں لت پت دیکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…