اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وکٹری کا نشان بنانا بہادر ی یا کامیابی کا نشان سمجھا جاتا ہے لیکن آج کل یہ ہر خاص و عام موقع پر ایک فیشن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔وکٹری کا نشان بنانا غلط تو نہیں مگر یہ نشان آپ کیلئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔معروف ویب سائٹ کے مطابق تصویر بناتے وقت وکٹری یا وی کا نشان بنانا آپ کی شناخت چوری ہونیکا سبب بن سکتا ہے
فنگر پرنٹ کی ٹیکنالوجی ناقابل یقین حد تک ترقی کر چکی ہے ۔یہ ٹیکنالوجی اسنیٹ شاٹ یا سماجی رابطے کی کسی بھی دوسری ویب سائٹ پر لگی تصویر کے ذریعے کسی بھی شخص کے ہاتھوں یا انگلیوں کے نشانات کا تعین اور شناخت کر لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مزید یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی آج کل آسانی سے مل جاتی ہے۔اس ٹیکنالوجی کو موبائل فونز میں انتہائی طاقتور کیمروں نے چار چاند لگا دئیے ہیں۔ان موبائل فونز سے تین میٹر سے لی گئی تصویر سے بھی فنگر پرنس کو کاپی کیا جاسکتا ہے۔