بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خود کش حملہ آور کی شناخت کر لی گئی‘دہشت گرد کا ہدف کون تھا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آور کی شناخت کر لی گئی‘دہشت گرد کا ہدف موقع پر موجود پولیس افسران تھے‘ ہم کسی بھی احتجاج کرنے والے کو مال روڈ پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتے ،اگر ان کوروکا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ حکومت ہمیں ہمارے حقوق کیلئے آواز نہیں اٹھانے دیتی۔

سوموار کے روز گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے اکٹھے کئے حملہ آور کے اعضاکے فرانزک ٹیسٹ کے بعد دہشت گرد کی شناخت کر لی گئی ہے ۔حملہ آور پیدل ہی لوگوں کے ہجوم کا سہارا لیتے ہوئے احتجاج میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا لیکن خوش قسمتی سے قریب کھڑی وین کے باعث نقصان کم ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی احتجاج کرنے والے کو مال روڈ پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتے ،اگر ان کوروکا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ حکومت ہمیں ہمارے حقوق کیلئے آواز نہیں اٹھانے دیتی۔آج احتجاج میں جتنے لوگ شریک تھے انہیں طاقت کے بل پر روکنا ہمارے لئے زیادہ مسئلہ نہیں تھا،لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا اور اپنے سینئر افسران کو موقع پر بھیجا کہ وہ لوگوں سے مذاکرات کریں اور امن و امان سے احتجاج ختم ہو جائے ۔اگر ہم نے طاقت کا استعمال کرنا ہوتا تو افسران کو موقع پر بھیجنے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔۔آج احتجاج میں جتنے لوگ شریک تھے انہیں طاقت کے بل پر روکنا ہمارے لئے زیادہ مسئلہ نہیں تھا،لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا اور اپنے سینئر افسران کو موقع پر بھیجا کہ وہ لوگوں سے مذاکرات کریں اور امن و امان سے احتجاج ختم ہو جائے ۔اگر ہم نے طاقت کا استعمال کرنا ہوتا تو افسران کو موقع پر بھیجنے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…