اسلام آباد (نیو ڈیسک ) دن کا زیادہ تر وقت کمپیوٹر استعمال کرنے سے آنکھوں میں شدید تکلیف اور مختلف امراض کے لاحق ہو نے کا خطرہ بڑ ھ جاتاہے تاہم اس اس کا بہت آ سان حل تلاش کر لیا گیا ہے ۔امر یکی ریاست نیکاس یو نیور سٹی کے سائنسد انوں کے مطابق کمپیوٹر کے استعمال کے دوران ہر 20 منٹ بعد 20 فٹ فاصلے پر رکھئی کسی چیز پر نگاہئیں مرکوز رکھنے سے آنکھوں کی تکلیف سے بچا جا سکتاہے کمپیوٹر اسکر ی پر مسلسل نظریں جمے رہنے سے آنکھیں خشک ہو کر بو جھل ہو جاتی ہے جس سے انتہائی تھکن کا احساس پیداہو تا ہعے ۔سائنسدانوں نے مزید واضح کیا کہ آنکھوں کی پلکیں جھپکاتے رہنے اور 20 فٹ فاصلے پر رکھی اشیاءکی طرف دیکھنے سے اس تکلیف سے بچا جاسکتا ہے ۔بس 20-20-20 کے نہایت آسان فار مولے پر عمل کرنا ہو گا یعنی 20 منٹ بعد 20 فٹ دور 20 سیکنڈ تک دیکھیں