منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

سی پیک تو صرف ابتداء ہے چین پاکستان میں مزیدکیا کرنے والا ہے؟شنگھائی ڈیلی کے انکشافات

datetime 13  فروری‬‮  2017 |

شنگھائی(آئی این پی ) پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت پاکستان اور چین کے مابین مستحکم ہوتے تعلقات کے بعد مزید چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔معروف چینی اخبار شنگھائی ڈیلی کے مطابق دونوں ممالک کے مابین مستحکم ہوتے تعلقات کے تناظر میں چین جنوبی ایشیائی ملک پاکستان میں 57ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے

جو کہ ایک اہم بین الاقوامی تجارتی راہداری کے طور پر مستقبل میں کردارادا کرے گا۔پاکستان کی بین الاقوامی شہرت کی حامل کاروباری کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کے سٹیل ،توانائی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جو کہ پاکستان کی270ارب ڈالرز کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق چینی کمپنیاں ون بیلٹ ون روڈ کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں کیونکہ چین کا مغربی ہمسایہ اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے اور چین میں معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے۔ حال ہی میں ایک چینی کنسورشیم میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سٹریٹجک شراکت داری اپنے نام کی جبکہ شنگھائی الیکٹرک نے 1.8بلین ڈالرز کے عوض کے الیکٹرک کو اپنے نام کیا۔ اسی طرح چین کاسب سے بڑا باؤ سٹیل گروپ پاکستان سٹیل ملز کو 30سال کی لیز پر حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کراچی سٹاک ایکس چینج میں چینی کنسورشیم کی اسٹریٹجک شراکت داری کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ معاہدہ دونوں ممالک کے مختلف اداروں کے مابین مالیاتی انضما م کو ظاہر کرتا ہے جس کی مدد سے کمپنیوں کو مالیاتی تعاون حاصل ہو گا۔ سی پیک چین کے مغربی علاقہ سنکیانک کو پاکستان کی بندرگاہ گوادر کے ساتھ شاہراہوں کے ذریعے رابطہ سازی قائم کرے گا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…