اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تاریخ میں مسلمانوں کی ہر شعبہ میں بیشمار فتوحات رہی ہیں۔جس وقت یورپ تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا اس وقت اسلامی تہذیب وتمدن اپنے عروج پر تھی۔ابن سینا کی طب میں ایجادات ہو ،خوارزمی کی ریاضی میں یاجابر بن حیان کی علم کیمیا میں مسلمانوں نے بہت پہلے ایجادات کا سلسلہ شروع کردیا تھا اورمغربی سائنسدانوں نے بھی اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کی ایجادات کی بنیاد پر ترقی کی منازل طے کیں۔بہت سی ایسی ایجادات جو مسلمانوں کے ہاتھوں وجود میں آئیں اور بہت سے لوگوں کی زندگی میں اضافہ ہوا ۔
کافی:
آپ کو شاید معلوم نہ ہو کہ کافی کامنبعایک مسلمان ملک یمن ہے۔کافی خلافت عثمانیہ میں ترقی اور پھر وہاں سے ہوتی ہوئی یورپ میں پہنچی اور آج اس کے روزانہ ڈیڑھ بلین سے زائد کپ پےئے جاتے ہیں۔
یونیورسٹی:
اعلیٰ تعلیم کیلئے پہلی باقاعدہ درسگاہ کہاں اور کس نے قائم کی ۔یہ کام افریقی ملک مراکش میں859عیسوی میں انجام پایا اور اس عظیم کام کو انجام دینے والی ایک خاتون فاطمہ الفریہ تھی جو ایک تاجر کی بیٹی تھی۔یہ دنیا کی پہلی درسگار تھی۔ جوفراغ التحصیل طالب علموں کو انکی تعلیم کا تحریری سرٹیفکیٹ دیتی تھی ۔یہ قدیم درسگار اب بھی قائم ہے اور اس درسگاہ کی بانی فاطمہ کا یہیں سے حاصل کیا جانیوالا ڈپلومہ لکڑی کے تختہ پر نصب ہے۔
کیمرہ:
آج کے دور میں کیمرہ یک خاص ضرورت کی اشیاء ہے لیکن آپ کہ علم میں نہ ہو کہ کیمرے کاخالق بھی ایک مسلمان سائنسدان ابن الہیشم تھا،انہوں نے بصری زاویوں پر کام کیا اور دنیا کا پہلا کیمرہ انہی کا ایجاد کردہ ہے۔
دنیا بدل دینے والی پانچ مسلمان ایجادات کونسی ہیں ؟
14
فروری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں