ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خانہ کعبہ کے پاس آتشزدگی کوشش کے بعد غلاف کعبہ تیار کرنے والی کمپنی کا ایسا بیان سامنے آگیا جسے پڑھ کر تمام مسلمان دنگ رہ جائیں گے

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانہ کعبہ کا تقدس مسلمانوں پر واجب ہے، یوں تو تاریخ کے اوراق اس سے عقیدت کے اظہار کیلئے ہونے والے امور اور کوششوں سے بھرے پڑے ہیں مگر آل سعود کی حرمین شریفین سے عقیدت و محبت کا اظہار بھی دلچسپی سے خالی نہیں۔ یوں تو کعبہ کی حفاظت کا ذمہ رب کائنات نے اپنے ذمہ رکھ چھوڑا ہے جس کا ثبوت ہمیں ’’اصحاب فیل‘‘کے واقعہ سے ملتا ہے

مگر کعبہ سے عقیدت اور محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے جس کے اظہار کیلئے وہ وقتاََ فوقتاََنہایت عمدہ اور نفیس طریقے اختیار کرتے آئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل خانہ کعبہ کے پاس آتشزدگی کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں ایک ذرائع کے مطابق ایک غائب دماغ شخص نے غلاف کعبہ اور خو د پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی جس کے بعد غلاف کعبہ بنانے والی کمپنی کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری میں عمدہ قسم کی ریشمی ڈوریاں اور سونے کی تاریں استعمال ہوتی ہیں اور یہ فائر پروف بھی ہوتا ہے۔ غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کے ڈائرکٹر محمد باجودہ کہتے ہیں کہ غلاف کعبہ فائر پروف ہےجس کی روزانہ اصلاح و مرمت کی جاتی ہے۔ان فائر پروف دھاگوں کی تیاری مخصوص انداز سے کی جاتی ہے ۔حج اور عمرے کے دوران کئی جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جن کے دوران کئی مرتبہ حجاج یا عمرے کرنے والے غلاف کعبہ سے لٹک جاتے ہیںجس سے پیدا ہونے والی خرابی کو فورادور کر دیا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کی مرمت اور حفاظت کیلئے انتہائی تربیت یافتہ عملہ ڈیوٹی پر ہوتا ہے۔ غلاف کعبہ کی چمک دمک اور گردوغبار سے حفاظت کیلئے بھی مہنگے سے مہنگے اور جدید طریقے اختیار کئے جاتے ہیں تاکہ غلاف کعبہ کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچ سکے ۔‎

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…