بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

’’برطانیہ میں 4 پاکستانیوں کی شہریت منسوخ ‘‘ انہوں نے ایسا کون سا شرمناک کیا کہ برطانوی وزیر اعظم کو بھی میدان میں آنا پڑ گیا ؟

datetime 10  فروری‬‮  2017 |

لندن(آن لائن) برطانیہ میں جنسی کاروبار میں ملوث 4 افراد کی برطانوی شہریت منسوخ کرتے ہوئے انھیں پاکستان ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔امیگریشن ٹریبیونل کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد چاروں پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا، جنہوں نے برطانوی شہریت حاصل کررکھی تھی۔شمالی برطانیہ کے شہر روچ ڈیل میں نشہ آور اشیاء اور الکوحل

کی مدد سے نوجوان لڑکیوں کو جنسی کاروبار کی طرف راغب کرنے والے 9 افراد کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔ملک بدری کا شکار ہونے والے 4 افراد میں رنگ لیڈر شبیر احمد بھی شامل ہے، جسے 2012 میں 22 سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی، اس کے علاوہ دیگر 3 افراد میں عادل خان، قاری عبدالرؤف اور عبدالعزیز شامل ہیں۔ملک بدر کیے گئے رنگ لیڈر شبیر احمد، جن پر ریپ سمیت مزید الزامات ہیں، تاحال حراست میں ہیں جبکہ دیگر تین افراد کو لائسنس پر رہا کیا جاچکا ہے۔برطانوی شہریت سے ہاتھ دھونے والے دیگر 3 افراد پر سازش، اسمگلنگ اور جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات ہیں، سوائے عبدالعزیز کے، جن پر ریپ کا کوئی الزام نہیں۔امیگریشن عدالت میں مقدمے کی سماعت کرنے والے جسٹس میک کلوسکی نے ان افراد کے جرائم کو ‘چونکادینے والے، وحشیانہ اور کراہت انگیز قرار دیا۔جسٹس میک کلوسکی نے فیصلہ سناتے ہوئے انسانی حقوق کے قوانین اور ان افراد کے حقوق میں ‘غیر متناسب مداخلت کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے اس فیصلے پر قائم کیا گیا تھا جو انہوں نے بطور ہوم سیکریٹری سنایا تھا، تھریسا مے کے فیصلے کے مطابق عوامی فلاح کے لیے ان افراد کی برطانوی شہریت کو ختم کرنا ضروری تھا۔اس گروہ کا نشانہ بننے والی پانچوں سفید فام لڑکیوں نے 2012 میں ان افراد کے خلاف ثبوت پیش کیے تھے اور ریپ، ہراساں کیے جانے جبکہ مختلف لوگوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

متاثرین نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا تھا کہ کئی دفعہ ان کو اس قدر نشے کی مقدار دی جاتی کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کو روک بھی نہیں سکتی تھیں۔دوسری جانب 22 سے 59 سالہ ملزمان نے اپنے دفاع میں مختلف جواز پیش کیے اور دعویٰ کیا کہ الزامات لگانے والی خواتین سیکس ورکرز ہیں۔روچ ڈیل کے رکن پارلیمنٹ سائمن ڈین زوک کا کہنا تھا کہ ٹریبیونل کے سامنے پیش کیے گئے چاروں افراد کو جلد از جلد ملک بدر کردیا جانا چاہیئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی جرائم پیشہ افراد کو ملک بدری سے بچنے کے لیے انسانی حقوق کے قوانین کا استعمال کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا جانا چاہیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…