اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چاند زمین سے ٹکرا کر اسے نیست و نابود کر دے گا، دونوں سیاروں کے ٹکرانے سے زمین کھولتے ہوئے لاوے کا سمندر بن جائے گا۔ امریکی یونیورسٹی کے ماہرین فلکیات کی ہولناک پیشگوئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی یونیورسٹی آئیڈاہو کے محققین نے پیشگوئی کی ہے کہ چاند زمین سے ٹکرا کر اسے کھولتے ہوئے لاوے میں تبدیل کر دے گا
جس سے انسانیت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔ ماہرین نے پیشگوئی کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تقریباََ 4ارب سال پہلے وجود میں آنے والا زمین کا چاندہی دراصل اس کی تباہی کا سبب بنے گا ،سائنسدانوں کے مطابق زمین پر ہونے والی مدوجزر چاند کو سالانہ تقریباََ 3.8سینٹی میٹر دور دھکیل رہی ہے اور یہ عمل بند ہوتے ہی چاند زمین کی جانب کسی میزائل کی طرح آ کر ٹکرائے گا اور زمین کھولتے ہوئے لاوے میں تبدیل ہو جائے گی۔ سائنسدان چاند کے زمین سے ٹکرانے کااس واقعہ کی 65ارب سال بعد رونما ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔