ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بے چارہ عاشق ایک سال تک روزانہ شادی کی پیشکش کرتا رہااور محبوبہ بے خبر رہی

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) محبوبہ کو سرپرائز دینے کا شوقین ایک امریکی عاشق ایک سال تک اس سے اظہار محبت کرتا رہا مگر اس کثرت سے اظہار محبت کے باوجود محبوبہ آخر تک اس سے بے خبر رہی۔ ڈین سمتھ اپنی پسندیدہ دوشیزہ جینیفر کیسل کو شادی کی پیشکش کرنے کے لئے ہر روز ایک تحریر لکھتا اور اس کے ساتھ اپنی تصویر بنواتا۔ اس نے گزشتہ ایک سال کے دوران ہر روز یہ تحریر لکھی ’’پیاری جینیفر، کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘‘ اس نے 365 تصاویر تیار کیں اور سال کے اختتام پر ایک ساحل سمندر پر سیر کرتی ہوئی اپنی محبوبہ کے پاس تصاویر کا مجموعہ بھجوایا۔

جینیفر ایک ایک کرکے یہ تصاویر دیکھتی رہی اورجب آخری تصویر تک پہنچی تو اس پر لکھا تھا کہ وہ پیچھے مڑ کر دیکھے۔ جب اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو ڈین سمتھ ایک دفعہ پھر وہی پیغام اپنی ہاتھوں میں تھامے کھڑا تھا۔ جینیفر یہ دیکھ کر جذباتی ہوگئی اور اس کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے۔ اس نے اپنے آنسو پونچھتے ہوئے اور مسکراتے ہوئے ڈین سمتھ کے 365ویں پیغام کے جواب میں ہاں کہہ دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…