منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی نے پہلی بار کسے اپنے بورڈ آف ممبر میں شامل کر لیا ؟ بھارت نے اعتراضات اٹھا دیئے

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد آئی سی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دس کے بجائے بارہ ملک شامل ہوگئے ہیں۔ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے بورڈ کے سربراہ ڈائر یکٹرز ہوں گے جبکہ ایسوسی ایٹ ملکوں کا کردار محدود کردیا گیا ہے۔ تاہم آئی سی سی سے الحاق شدہ ملکوں کا تعلق ختم کردیا ہے۔آئی سی سی میں پہلی بار ایک خاتون کو بھی ڈائریکٹر مقرر کرنے

پر اتفاق ہوا ہے۔ دبئی میں ختم ہونے والے اجلاس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے چیئر مین ششانک منوہر نے بھارت کی سائیڈ لینے سے گریز کیا۔آئی سی سی کے نئے آئین کی تشکیل کے لئے جو ورکنگ گروپ بنایا گیا تھا اس میں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، سنگا پور اور بنگلہ دیش کے نمائندے شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا کہ ششانک منوہر نے پاکستان کی اس تجویز سے اتفاق کیاکہ آئین کو نافذ کردیا جائے۔نئے آئین میں مالی معاملات پر اعتراضات بھارت کی جانب سے کئے گئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں مالی نقصان ہوگا۔ لودھا کمیشن کی وجہ سے بورڈ میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے نئے حکام کا ہوم ورک مکمل نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…