پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواحکومت نے پانچ سال سے سولہ سال تک کے بچوں کےلئے ابتدائی پرائمری تعلیم لازمی قراردینے کاقانون بنانے کےلئےبل صوبائی اسمبلی میں پیش کردیاہے
۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سےاسمبلی میں پیش گئے بل کے مطابق پرائمری تک تعلیم حاصل کرنالازمی ہوگا،والدین بچوں کوسکول داخل کرانے کے پابند،خلاف وزری کرنے والے والدین اورسرپرستوں کوروزانہ ایک سوروپے جرمانہ اورایک ماہ تک جیل کی سزابھی ہوسکے گی ۔صوبائی اسمبلی میں پیش کئے گئے بل کے مطابق صرف معذور یاذہنی طورپرمفلوج بچے یاسکولوں سے بہت زیادہ فاصلے پربچے اس قانون سے مستثنی ہونگے ۔اگرسکولوں سے دوررہنے والے بچے بھی داخلہ لینگے توحکومت کی طرف سے انکورہائش یاٹرانسپورٹیشن کے اخراجات دیئے جائیں گے ۔