ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

باکس آفس کا نہیں بلکہ میں کس کا کنگ ہوں ؟ عامر خان نے مداحوں کو حیران کر دیا

datetime 7  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں ریکارڈ توڑ کمائی کرنے والے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ فلم ’’دنگل‘‘ اور ’’پی کے‘‘ کے ریکارڈ توڑ بزنس کے باوجود باکس آفس کا کنگ نہیں ہوں۔بالی ووڈ اسٹار عامر خان سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار ہیں جن کی فلم’’دنگل‘‘ 385 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ بنا چکی ہے جب کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کو باکس آفس کا کنگ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا لیکن مسٹر

 

پرفیکشنسٹ نے خود کو باکس آفس کنگ ہونے سے انکار کردیا ہے۔عامر خان کا اپنے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میں نے آج تک کوئی بھی فلم بزنس کے لیے نہیں سائن کی بلکہ جو بھی اسکرپٹ میرے دل کو چھوا اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھری جب کہ میں نے ’’ تارے زمین پر‘‘،’’ تھری ایڈیٹس‘‘، ’’رنگ دے بسنتی‘‘ اور ’’سرفروش‘‘ سائن کی تو یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ فلمیں اچھا کاروبار کریں گی۔بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’دنگل‘‘ سے متعلق کہا کہ میں نے فلم میں عمردراز اور بھاری بھرکم پہلوان کا کردار نبھایا جس کی کہانی رومانوی نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کوئی ایسا گیت ہے لیکن پھر بھی فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم ’’دنگل‘‘ اور ’’پی کے‘‘ کے ریکارڈ توڑ بزنس کے باوجود میں باکس آفس کا کنگ نہیں ہوں بلکہ میں صرف اپنی بیوی (کرن راؤ) کا کنگ ہوں۔واضح رہے کہ عامر خان کی’’دنگل‘‘ 385 کروڑ کمائی کے ساتھ پہلے اور ’’پی کے‘‘ 340 کروڑ بزنس کے ساتھ دوسری سب سے زیادہ کمائی والی فلم ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…