جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی کی بیٹی نے ایک ٹانگ پر وہ کام کر دکھایا جو دنیا میں کوئی اور نہ کر سکا ، جان کر فخر کریں گے

datetime 6  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دو ہزار پانچ کے زلزلے نے ایک ٹانگ چھینی لیکن ہمت اور حوصلہ نہ چھین پایا۔پاکستان کی انشا افسر دنیا کے لیے روشن مثال بن گئیں۔ایک ٹانگ سے اسکینگ کرتی ہیں،بڑے بڑوں کو چیلنج دیتی ہیں،یہ جواں سال لڑکی دو ہزار اٹھارہ میں جنوبی کوریا کے پیرالمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بھی پُرعزم ہے ۔برفیلے میدانوں اور برف پوش پہاڑوں پر انشا افسر جب اپنی مہارت دکھاتی ہیںتو مجبوری اورمعذوری میلوں پیچھے رہ جاتی ہے،

یہ جذبہ ہی تو ہےجو عزم اور ہمت کی صورت انشا کی نسوں میں لہو بن کر دوڑتا ہےتو دیکھنے والوں کی سانسیں تھم جاتی ہیں۔لیکن یہ سفر آسان نہیں تھا،تکلیفوں اور آزمائشوں نے رکاوٹ بن کر کئی بار راستہ روکا،امریکا میں علاج کے دوران ہی درد دل رکھنے والے جوڑے نے ماں باپ بن کر رہائش کے ساتھ ساتھ انشا کے تعلیم کے اخراجات برداشت کیے۔امریکا میں برفانی کھیلوں کے کئی مقابلوں میں کامیابی انشا کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑی نظر آئی،اب انہوں نے اگلے سال جنوبی کوریا میں ہونے والے پیرا لمپکس پر نظریں جمالیں ہیں،جہاں سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنا ان کا مشن بن چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…