اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیویارک سے تعلق رکھنے والے 88سالہ ایک بیمار شخص کو موت سے چند دن قبل ایک رات انتہائی واضح اور حیران کن خواب نظر آیا جس میں وہ کسی نامعلوم مقام پر ڈرائیونگ کر رہا ہوتا ہے اور اسے اپنی مرحوم ماں کی آواز سنائی دیتی ہے،سب ٹھیک ہے،تم ایک اچھے بچے ہومجھے تم سے محبت ہے،اس مریض جیسے تجربات زندگی کے آخری ایام میں بہت زیادہ عام ہیں اور بیشتر افراد کو حیران کن خواب اور ایسی چیزیں نظر آتی ہیں جوان کے اندر موت کا ڈر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔
یہ دعویٰ امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ زندگی کے اختتام پر خواب اور مختلف تصورات موت کا قدرتی حصہ ہیں اور ایسے خواب اکثر سکون بخش،حقیقت پسندانہ اور معنویت کے حامل ہوتے ہیں۔تحقیق کے دوران زیادہ تر قربت المرگ مریضوں نے ایسے خوابوں کے تجربات کا ذکر کیا اور انہوں نے اسے بہت گہرا قرار دیا ،مگر محققین کے مطابق یہ موت کے عمل کا نظر وں سے اوجھل پہلو ہے۔
موت کے بعد انسان کو کیا نظر آتا ہے؟
27
اکتوبر 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں