بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

امریکی انتظامیہ اور ٹرمپ کے درمیان پراسرار تعلق کا نیا اشاریہ سامنے آگیا

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی انتظامیہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کاروبار کے درمیان پراسرار تعلق کا ایک نیا اشاریہ سامنے آگیا ،امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے جنوری کے اوائل میں ذاتی کاروبار کے سلسلے میں یوراگوائے کا دورہ کیا۔ نجی نوعیت کے اس دورے نے امریکی ٹیکس دہندگان پر تقریبا 1 لاکھ ڈالر کا بوجھ ڈال دیا۔ ایرک کے دورے کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ آرگنائزیشن کا فروغ تھا

 

اور یہ اخراجات صدر کے بیٹے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھے۔امریکی میڈیا تفصیل کے ساتھ اس واقعے کو منظر عام پر لا رہا ہے جس نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکی انتظامیہ اور اپنے کاروباری معاملات کو مکمل طور پر علاحدہ رکھنے کے حوالے سے ٹرمپ کی جانب سے مزید فیصلوں اور اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کمپنیوں کے انتظامی امور سے دست بردار ہو کر انہیں اپنے دونوں بیٹوں ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ (جونیئر) کے حوالے کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے صدر کا مشیر مقرر ہونے کے بعد ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنی کمپنی کی انتظامیہ سے علاحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔یوراگوائے کے دو روزہ دورے میں ایرک ٹرمپ نے متعدد کاروباری شخصیات اور پراپرٹی کے میدان میں قدآور شخصیات سے ملاقات کی۔ اس دوران یوراگوائے کے ساحلوں پر پرتکلف ظہرانوں اور عشائیوں کا بھی اہتمام ہوا۔ایرک کے دورے کے اخراجات جن کا بوجھ امریکی خزانے اور ٹیکس دہندگان نے برداشت کیا۔ ان اخراجات میں صدر کے بیٹے کی حفاظت پر مامور سیکرٹ سروس کے اہل کاروں کے قیام پر 88320 ڈالر خرچ ہوئے جب کہ یوراگوائے میں امریکی سفارت خانے کے اہل کاروں کی ایرک کے ساتھ

 

موجودگی اور ان کی آمد ورفت پر 9510 ڈالر صرف ہوئے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایرک کے لیے ہوٹل میں بک کرائے جانے والے کمروں کا بل امریکی وزارت خارجہ نے ادا کیا۔ایرک ٹرمپ کی ترجمان نے بلوں میں سامنے آنے والے اعداد و شمار پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اسی طرح وہائٹ ہاس کے ترجمان نے بھی اس موضوع پر بات کرنے سے منع کر دیا۔واشنگٹن یونی ورسٹی میں قانون کی پروفیسر اور حکومتی اخلاقیات کے

 

امور کی ماہر کیتھلین کلارک نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے باور کرایا کہ ایرک ٹرمپ کا دورہ اس پراسراریت اور ابہام کی واضح مثال ہے جو ابھی تک ٹرمپ خاندان کے اقتصادی مفادات اور سرگرمیوں کو حکومتی انتظامیہ کے ساتھ نتھی کیے ہوئے ہے۔ کلارک کے مطابق دورے میں نجی مفادات کو پورا کرنے کے واسطے عوامی وسائل کا استعمال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…