اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق نارویجن وزیراعظم جیل مونوبونووک کو 3 سال پہلے کیے گئے ایرانی دورے کی وجہ سے امریکا کے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، ایک گھنٹہ کی ذلت آمیز پوچھ گچھ ۔ تفصیلات کے مطابق سابق نارویجن وزیراعظم مونو بونو وک اس وقت حیران اور ششدر رہ گئے جب واشنگٹن کے ائیرپورٹ پر امریکی حکام نے روک کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق نارویجن وزیراعظم امریکا کے سالانہ پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کیلئے واشنگٹن پہنچے تو ان کا پاسپورٹ دیکھ کر کسٹم حکام نے انہیں روک لیا۔دوران تفتیش پتا چلا کہ سابق نارویجن وزیراعظم کو 2014 ءمیں کیے گئے ان کے ایرانی دورے کی وجہ سے روکا گیا۔امریکی حکام نے ان کے سابقہ عہدے کا بھی لحاظ نہیں کیا اور ایک گھنٹے تک تفتیش کے بعد انہیں جانے دیا۔واضح رہے کہ مونوبونووک دو بار ناروے کے وزیراعظم رہے ہیں۔