بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پیرس کی سپر مارکیٹ کے نیچے اجتماعی قبر دریافت

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (نیوز ڈیسک) اجتماعی قبر مارکیٹ کے اس حصے کے عین نیچے پائی گئی جہاں فیشن اور میک اپ کا سامان رکھا گیا تھا۔ وہاں سے اب تک 200 انسانی ڈھانچے برآمد کئے جا چکے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے یہ ڈھانچے نشاۃثانیہ کے دور میں وبائی مرض سے ہلاک ہونے والوں کے ہو سکتے ہیں لیکن اس بارے میں ابھی کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی کہ زمانہ قدیم میں ان افراد کا انتقال کن وجوہات کی بناء پر ہوا تھا۔ اجتماعی قبر سے ملنے والے ڈھانچوں کو ایک لائن میں رکھ کر دفنایا گیا تھا۔ واضع رہے کہ اجتماعی قبر کی دریافت اس وقت ہوئی جب پیرس کی سپر مارکیٹ میں تعمیر اور مرمت کا کام جاری تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ایک اور رپورٹ بھی سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ پیرس کا یہ شاپنگ مال ماضی کے ایک ٹرنٹی ہسپتال کی جگہ پر قائم ہے جسے 1202ء میں دو جرمن شہریوں نے تعمیر کیا تھا۔ اس ہسپتال میں نہ صرف مریضوں کی تیمارداری اور دیکھ بھال کی جاتی تھی بلکہ یہاں مسافر اپنی رہائش بھی اختیار کر سکتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…