جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کا ممکنہ مواخذہ۔۔۔۔جواری شرطیں لگانے لگ گئے ،امریکی قمار خانوں میں آن لائن سٹہ

datetime 4  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذاے کی ممکنہ تحریک پر جواری میدان میں کود پڑے، بڑے پےمانے پر شرطیں لگانی شروع کر دیں، امریکی قمار خانوں نے آن لائن سٹے کی سہولت پیش کرتے ہوئے 2-1سے ریٹ بھی کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی ممکنہ تحریک پر جواریوں نے بڑے پےمانے پر شرطیں لگانی شروع کر دی ہیں۔امریکہ کے بڑے قمار خانوں نے آن لائن سٹے کی سہولت پیش کرتے ہوئے مواخذے کی تحریک کا ریٹ 2-1سے کھول دیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ سٹہ سرگرمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی پیش گوئی کرنے والے پروفیسر نے ان کے مواخذے سے متعلق پیش گوئی کی۔مواخذے کے حوالے سے پروفیسر ایلن کی رائے عمومی رائے سے کچھ مختلف نہیں ، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ فوری ہو جانا چاہئے ، امریکی صدر نے غیر ملکی رقوم وصول کی ہیں، خیراتی اداروں کا پیسہ الیکشن مہم میں لگایا اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے بیرونی حکومتی اور اداروں سے غیر قانونی عطیات وصول کئے، ان پر خواتین سے جنسی زیادتیوں سمیت طلبہ کا پیسہ دھوکہ دہی سے ہڑپ کرنے کا بھی الزام ہے جبکہ وہ عدالتی حکم نامہ بھی ماننے سے انکاری ہیں، انہوں نے امریکی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گزینوں اور اسلامی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگا کر غیر قانونی قدم اٹھایا ہے۔

مواخذے کے حوالے سے پروفیسر ایلن نے نہایت حیران کن اور دلچسپ تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ مواخذہ اسی صورت ہو گا جب ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن سینٹ اور کانگریس میں اکثریت میں ہو گی۔ واضح رہے کہ اس وقت سینٹ اور کانگریس دونوں میں ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کا غلبہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…