جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

عرب شہزادوں کی عیاشی منظر عام پر آگئی،غریب مسلم ممالک پر سکتہ طاری

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عقابوں کے ہوائی جہاز پر سفر کی تصاویرپر ابھی دنیا انگلی دانتوں تلے دابے بیٹھی تھی کہ عقابوں کے میڈیکل اخراجات پر حیران کن اصراف کی تفاصیل نے مسلم ممالک اور ان میں بسنے والے عوام کو سکتے اور ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک عرب شیخ کے 80عقابوں کے لگژری انداز میں ہوائی جہاز میں سفر کرنے کی تصاویر سامنے آئیں تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔

اب ان عقابوں کی لگژری زندگی کی ایک اور ایسی تصویر سامنےآئی ہےکہ عجم تو کیا عرب ممالک کے عوام بھی سکتے میں آگئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی میں 1999میں عقابوں کے لئے ایک ہسپتال قائم کیا گیا جس میں عقابوں کو علاج کیلئے دنیا کی جدید ترین مشینری میسر ہے۔ اس ہسپتال میں عقابوں کو علاج کی جو سہولیات دستیاب ہیں وہ دنیا کے اربوں انسانوں کو نہیں ۔ یہ ہسپتال دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور جدید ہسپتال ہے جہاں تمام عرب ممالک سے عقابوں کو علاج کے لیے لایا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ان عقابوں کو لگژری کاروں میں اس ہسپتال میں لایا جاتا ہے جہاں ایک عقاب کے علاج پر اوسطاً 8ہزار پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 10لاکھ روپے) خرچ آتا ہے۔ اس ہسپتال میں سالانہ اوسطاً 11ہزار 200عقابوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ان عقابوں کی قیمت بھی حیران کن حد تک زیادہ ہوتی ہے۔ اچھی نسل کے عقاب کی قیمت 10لاکھ پاؤنڈ(تقریباً 13کروڑ 26لاکھ روپے) تک ہوتی ہے۔ عرب دنیا میں عقاب پالنا ثقافت کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی اکثر ایئرلائنز نے عقابوں کے سفر کے لیے قانون وضع کر رکھے ہیں اور ان کے ٹکٹ کی قیمتیں بھی مخصوص کر رکھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…