پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کے آئین میں سے حکومت کیا ختم کررہی ہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 2  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے کسی اتفاق رائے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا ، نگران کابینہ کی تعداد 10 وزراء تک محدود رکھنے پر اتفاق رائے سے فیصلہ ہو گیا ،

تاہم امیدواروں کے دو سے زائد نشستوں پر الیکشن لڑنے پر پابندی سمیت آئین کی دفعہ 63,62 کو اصل حالت میں بحال کرنے کے معاملے پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلاف برقرار ، اب اس معاملے پر مرکزی کمیٹی میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے ارکان پارلیمنٹ کی اہلیت کے لئے صادق اور امین کی شرط ختم کرنے سے انکار کر دیا ۔ بدھ کو ذیلی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنونیر زاہد حامد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا کہ اجلاس میں مجوزہ آئینی ترامیم پراتفاق رائے نہیں ہو سکا ۔ نگران کابینہ کی تعداد زیادہ سے زیادہ 10 تک رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ امیدواروں کے دو نشستوں سے زیادہ پر الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کرنے پر بھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ تحریک انصاف اور پی پی پی کے ارکان نے آج کے اجلاس میں آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنے پرانے موقف میں تبدیلی لائی ہے ۔ مجوزہ ترامیم پر اب مرکزی پارلیمانی کمیٹی آئینی مسودے کو حتمی شکل دے گی ۔ انوشہ رحمان نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کی ضرورت ہے یا نہیں اسی پر بھی پارلیمانی کمیٹی میں بحث کی جائے گی ۔ زاہد حامد نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے آئین کے آرٹیکل 63,62 اصل حالت میں بحال کرنے کی تجویز دی تھی لیکن اب ان جماعتوں نے اپنا موقف بدل لیا ہے اس لئے 63,62 کے حوالے سے بھی اتفاق رائے نہ ہو سکا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…