منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھائی نے شکایت لگانے پر7 سالہ بہن کا قتل کردیا

datetime 7  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں 14سالہ لڑکے نے والدین سے جھوٹی شکایتیں لگانے پر 7 سالہ بہن کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا اور لاش ویرانے میں پھینک دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے بنالی ضلع میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق لڑکا اپنی بہن کی شکایتوں پر اس سے ناراض رہتا تھا کیونکہ اس کی چھوٹی بہن والدین سے شکایتیں لگاتی تھی کہ بھائی اسے مارتا ہے جس کے بعد لڑکے کو والدین سے ڈانٹ سننی پڑتی تھی۔

پولیس کے مطابق ایک روز 14سالہ لڑکے نے اپنی بہن کو سبق سکھانے کا منصوبہ بنایا، لڑکا بہن کو بہانے سے ویرانے میں لے گیا جہاں اس نے بہن کے اسکارف سے ہی اس کا گلا گھونٹ دیا او بعد ازاں لاش وہیں پھینک کر فرار ہوگیا۔گھر آکر بچے نے والد کو فرضی کہانی سنائی کہ بہن بہت بے چین تھی لہذا وہ مدرسے جانے کے بجائے بھاگ گئی، بچی کی گمشدگی کے بعد والدین نے پولیس میں اغوا کی رپورٹ درج کروا دی، بعد ازاں پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لاش کے گرد چکر لگانے والے ملزم کی شناخت کر لی۔پولیس کے مطابق لڑکا بہن کو قتل کرنے کے ہر 10منٹ بعد آکر اس کی لاش کو دیکھتا تھا، پولیس نے لڑکے کو پکڑ کر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…