بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

یوگینڈا کے 43 سالہ باؤلر نے ٹی20 ورلڈکپ میں تاریخ رقم کردی

datetime 6  جون‬‮  2024 |

پروویڈنس (این این آئی)ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران یوگینڈا کے 43 سالہ باؤلر فرینک سبگا نے اپنے 4 اوورز کے اسپیل میں صرف 4 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ میں یوگینڈا اور پاپوا نیوگنی کے درمیان امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں میچ ہوا جس میں یوگینڈا نے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاپوا نیوگنی کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کے دوران یوگینڈا کے 43 سالہ اسپنر فرینک سبگا نے ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں انوکھا کارنامہ انجام دیا، انہوں نے اپنے بہترین اسپیل کی بدولت پاپوا نیوگنی کو 77 رنز تک محدود کیا۔فرینگ سبگا نے اپنے 4 اوورز کے اسپیل میں صرف 4 رنز دیے، اس دوران انہوں نے 2 میڈن اوورز بھی کروائے، وہ 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔یاد رہے کہ یوگینڈا کے لیے یہ جیت ایک تاریخی کامیابی ہے، کیوں کہ انہوں نے زمبابوے جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینے کے بعد ٹی20 ورلڈکپ میں رسائی حاصل کی تھی۔خیال رہے کہ یوگینڈا کے اسپنر فرینگ سبگا کی جانب سے 4 اوورز کا اسپیل ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ کا بہترین اسپیل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…