بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے کون سرپرائز دیگا؟ رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کر دی

datetime 6  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے سرپرائز دینے والے کھلاڑی سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم مضبوط ٹیم ہے آئی سی سی ریویو میں آسٹریلیا کے لیے بطور کپتان دو ورلڈکپ جیتنے والے سابق اسٹائلش بیٹر رکی پونٹنگ نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بابر اعظم کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم کو ایک مضبوط ٹیم قرار دیا ہے۔

رکی پونٹنگ کے مطابق بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی نا تجربہ کار ٹیم بہت متوازن دکھائی دے رہی ہے جس کے ٹاپ آرڈر میں ایک نوجوان بیٹر بھی شامل ہے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا جادو دکھانے کے لیے تیار ہے۔سابق آسٹریلین کھلاڑی کے مطابق 2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کے پاس اس بار اس سے بہتر کرنے اور 2009 کی طرح ٹائٹل جیتنے کے زیادہ چانسز ہیں۔

سابق کینگروز اوپنر نے کہاکہ کپتانی کچھ لوگوں پر جچتی ہے اور کچھ پر نہیں جچتی، ہم نے دیکھا ہے کہ بہت سے بہترین کھلاڑی اچھے کپتان ثابت نہیں ہوئے، جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو آپ کو سب چیزیں دیکھنا ہوتی ہیں، آپ کو اپنا گیم بھی دیکھنا ہوتا ہے اور اپنے لڑکوں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے، تو کچھ لوگ ان چیزوں کو دوسرے لوگوں سے بہتر طریقے سے سنبھال لیتے ہیں۔

رکی پونٹنگ کے مطابق اگر بابر اعظم کا ریکارڈ دیکھیں تو بطو کپتان ان کی کارکردگی نیچے آئی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہو گا۔سابق آسٹریلین کپتان نے کہاکہ میں نے صائم ایوب کو آسٹریلیا میں تھا، اس وقت میں صائم ایوب کے بارے میں نہیں جانتا تھا، لیکن جب سڈنی ٹیسٹ کے دوران میں کمنٹری کے لیے بیٹھا اور میں نے صائم ایوب کے پی ایس ایل کا ریکارڈ نکالا تو بہت متاثر ہوا۔رکی پونٹنگ نے کہاکہ صائم ایوب ایک مکمل اوپنر ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ مستقبل میں اسٹار بننے جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…