منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

مودی کی 8 جون کو ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی

datetime 6  جون‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی 8 جون کو بطور وزیراعظم ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی ہو گئی۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ عام انتخابات میں بی جے پی کے 24 جماعتی اتحاد این ڈے اے کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے وزارت عظمی سے استعفی دے دیا ہے اور وہ تیسرے مدت کے لیے 8 جون کو دوبارہ وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی ٹی وی نے بتایاکہ بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری الیکشن نتائج کے مطابق نریندر مودی کی بی جے پی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے 293 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جس میں سے 240 نشستیں بی جے پی کی ہیں۔دوسری جانب کانگریس اتحاد انڈیا نے بھی 234 نشستیں جیتی ہیں جبکہ بھارتی آئین کے مطابق حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

گزشتہ روز بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے این ڈی اے اتحاد کے اجلاس میں نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزیراعظم نامزد کرنے کی منظوری دی گئی جس کی اتحادیوں نے تحریری طور پر منظوری دی۔اب بھارتی میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ 8 جون کو ہونے والی نریندر مودی کی تقریب حلف برداری منسوخ ہو گئی ہے اور اب نریندر مودی 9 جون کو حلف اٹھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…