اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ کے نامزد گورنر محمد زبیر کے والد میجر جنرل غلام عمر 1971ء میں فوج سے ریٹائر ہوئے ،اسد عمر کے بڑے بھائی ہیں، حالات زندگی

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ کے نامزد گورنر محمد زبیر 23 مارچ 1956کو ایبٹ آباد میں فوجی گھرانے میں پیدا ہوئے، ان کے والد میجر جنرل غلام عمر 1971میں فوج سے ریٹائر ہوئے۔محمد زبیر نے ابتدائی تعلیم ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں حاصل کی، 1984میں معروف ادارے آئی بی اے کراچی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی،ان کی مستقل رہائش بھی کراچی ہی میں ہے۔

وہ امریکی کمپنی آئی بی ایم سے وابستہ رہے اور پیرس، روم، میلان اور دبئی میں تعینات رہے، انہوں نے 2009میں چیف فنانشنل افسر کی حیثیت سے آئی بی ایم کو خیرباد کہا۔ محمد زبیر نے 2012 میں مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے منشور کی تیاری میں معیشت اور ٹیکس ریفارمز کے شعبوں میں معاونت کی، 2013کی الیکشن ٹیم کا حصہ بھی رہے۔مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کے بعد محمد زبیر کو پہلے بورڈ آف انویسٹمنٹ کا چیئر مین اور دسمبر 2013میں وزیر مملکت کا رتبہ دے کر نجکاری کمیشن کا سربراہ بنایا گیا۔محمد زبیر کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی اور 3 بچوں کے والد ہیں جبکہ 6 بھائیوں میں ان کا نمبر چوتھا ہے،ان کے ایک بھائی اسد عمر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔ محمد زبیر کا شمار مسلم لیگ ن کے شعلہ بیان لیڈر میں ہوتا ہے ۔انھوں نے پانامہ کے معاملے پر پی ٹی آئی کی جانب سے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کا بھرپور سیاسی جواب ان کی قیادت کو دیا۔ان کے بڑے بیٹے حسن عمر میڈیاسے منسلک ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…