منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ویٹر کے مشورے پر اپنی بیٹنگ کی خامی دور کی ، بھارتی لیجنڈ کرکٹر ٹنڈولکر کاانکشاف

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )سچن ٹنڈولکر کو ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ حاصل ہے اور اس ریکارڈ کو توڑنا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی دکھائی دیتا ہے۔یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سچن ٹنڈولکر کو اپنے کیریئر میں بیٹنگ کے دوران ایک ایسے مسئلے کا سامنا تھا جس سے وہ لاعلم تھے لیکن انھیں ایک ہوٹل کے بیرے نے اس کی طرف توجہ دلائی جس کے باعث وہ اس پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔

ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگرآپ کھلے دماغ کے مالک ہیں تو آپ بہت ساری چیزیں بہتر کرسکتے ہیں’۔ٹنڈولکر نے کہا کہ ‘ایک دفعہ چنائی کے ہوٹل میں ایک بیرا میرے پاس آیا اور کہا ‘اگر آپ برانہ منائیں اور ناراض نہ ہوں تو میں آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہوں’، میں نے ان سے بات کو جاری رکھنے کو کہا تو وہ گویا ہوئے کہ میری کہنی میں لگا ہوا گارڈ میرے بیٹ کو گھومنے سے روکتا ہے اور وہ سو فی صد درست تھا’۔عظیم بلے باز نے اس کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اپنے کہنی کے گارڈ کو ازسرنو ترتیب دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں جانتا تھا کہ مجھے دشواری پیش آرہی ہے لیکن میں نے کبھی اپنے طورپر ایسا نہیں سوچا تھا اور چند برسوں بعد میری کہنی پر کئی دفعہ چوٹ لگی اور اس سے درد محسوس ہوا تو تب مجھے احساس ہوا کہ میں میری کہنی کا گارڈ ٹھیک نہیں ہے’۔ٹیسٹ کرکٹ میں 51 اور ایک روزہ کرکٹ میں 49 سنچریوں کا ریکارڈ بنانے والے ٹنڈولکر نے ہوٹل کے بیرے کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اس خامی کو دور کردیا۔ایک روزہ کرکٹ میں ریکارڈ 18 ہزار 426 رنز بنانے والے سابق بلیباز نے کہا کہ ‘میں نے فوری طور پر اپنی کہنی کے گارڈ کو دوبارہ ترتیب دیا کیونکہ مجھے اس کو دوبارہ کھولنے اور کام کرنے کی ضرورت پڑتی تھی اور دوسری طرف چوٹ سے بچنے کے لیے فائبر کو ٹھونسنا پڑتا تھا’۔

ٹنڈولکر نے ایک ایسے آدمی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے سنچریاں بنانے کے لیے آسانی پیدا کی جس کو بین الاقوامی کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ٹنڈولکر نے اسی لیے کہا کہ ‘ہمارے ملک میں پان والا سے لے کر ایک بڑی کمپنی کے مالک تک ہرکوئی آپ کو مشورے دے گا لیکن ان مشوروں کے لیے دماغ کو کھولا رکھنا چاہیے’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…