ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اقوام متحدہ نے پاکستان کے 8 مقامات کو کس میں شامل کر لیا؟

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور تہذیب (یونیسکو) نے تہذیبی اور قدرتی اہمیت کے حامل 8 پاکستانی مقامات کو عالمی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔محکمہ آرکیالوجی اور میوزیم (ڈی او اے ایم) کی جانب سے مرتب کردہ فہرست میں چولستان کے قلعہ دراوڑ، بلوچستان میں ہنگول کے تہذیبی مقامات، سندھ کے ریگستانی علاقے نگرپارکر

کے مناظر، گلگت بلتستان میں موجود قراقرم اور دیوسائی نیشنل پارک، بلوچستان میں زیارت، جونیپر کے جنگلات اور کاریز سسٹم کے مناظر سمیت پنجاب میں موجود کھیوڑہ کی نمک کی کان کو یونیسکو بھیجا گیا تھا اور انھیں دنیا کے قدیم وراثتی مقامات میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر سعید کے مطابق یونیسکو کو ان مقامات کی اہمیت کا اندازہ دلانا ایک اہم اقدام تھا۔طاہر سعید کا کہنا تھا کہ یونیسکو سے منظوری کے بعد اگلا اہم کام ان تمام مقامات کی رپورٹ تیار کرنا ہے، ہر مقام کی رپورٹ تیار کرنے میں 2 سے 3 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے، اس رپورٹ کے ذریعے پاکستان یونیسکو کو اس منصوبہ بندی سے آگاہ کرے گا جس سے وہ ان مقامات کا تحفظ اور دیکھ بھال کرنا چاہتے ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے افراد یہاں تک رسائی اور آسان سہولیات حاصل کرسکیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق اس کے علاوہ بھی یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثے کا حصہ بننے کی اور بہت سی شرائط ہیں جنہیں پورا کیا جانا ضروری ہے۔ان تاریخی مقامات کو عالمی ورثے میں شامل کرنے کی درخواست اچانک ہی سامنے آئی ہے جبکہ پاکستان میں تاریخی اہمیت کے حامل بیشتر مقامات نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے تباہی اور تجاوزات سے متاثر ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی

لاہور کے پانچ مقامات شالیمار باغ، گلابی باغ، بدھو کا گنبد، چوبرجی اور زیب النساء گنبد کے حوالے سے ان تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا کہ نئی ترقیاتی اسکیموں سے ان کے متاثر ہونے کا خطرہ تھا کیونکہ یہ مقامات اورنج لائن منصوبے کے راستے میں موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…