ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

پاک فوج کو کراچی میں کیوں پھنسایاجارہاہے؟مصطفی کمال نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہاکہ کراچی کی امانت میں کسی کو بھی خیانت کرنے نہیں دیں گے اور جو عناصرآج تک اس امانت میں خیانت کے مرتکب ہیں ان کے جعلی مینڈینٹ کو آج عوامی عدالت سے حاصل ہونے والے حمایت اورمینڈینٹ کے ساتھ ا ن کی نام نہاد حکمرانی کے بت کو پاش پاش کر دیں گے ، کراچی کے حال کو بگاڑنے والے اس ملک کے مستقبل کو نیست و نابوت کرنا چاہتے تھے،

را کے ایجنٹ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی فوج کراچی اور دیگر شہروں میں مصروف ہو اور سرحدوں سے اس کی توجہ ہٹائی جائے ،سٹی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ 30 د ن کے اند ر ہماری پیش کی جانی والی قرارداد پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، ایم کیو ایم والوں سے کہتا ہوں کہ اگر ان کے پاس اختیار نہیں ہے تو وہ مستعفی ہو جائیں ۔ میں پاکستان چلانے والوں کو کہتا ہوں کہ کراچی نے فیصلہ دے دیا ہے ۔ جس شخص نے شہر کے نوجوانوں کو برباد کیا ، آج وہ الطاف حسین عبرت کا نشان بن گیا ہے ۔ جیلوں میں قید ، اور لاپتہ افراد کی وجہ سے الطاف حسین کی سانسیں چل رہی ہیں ۔ را نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ اس شہر میں لوگوں میں دوریاں پیدا کیں ۔ لسانی اور فرقہ ورانہ فسادات کرائے ۔ کراچی کے نوجونواں کو فوج میں بھرتی کیا جائے ،چار کیڈٹ کالج کھولے جائیں اور لاپتہ ، اسیر نوجوانوں کے لیے فاٹا اور بلوچستان کی طرز کا پیکیج دیا جائے ۔ مجھ پر اسٹیبلشمنٹ کا الزام لگانے والوں سے کہتا ہوں کہ میری طاقت میرا رب ہے ۔ پہلے ہم الطاف حسین کے لیے نکلتے تھے اور اب عوام کے حقوق کے لیے کھڑے ہیں ۔ کے الیکٹرک نے غلط بلنگ کے ذریعہ شہر کے لوگوں نے 62 ارب روپے کمائے ہیں ۔ ہم اسے متنبہ کرتے ہیں کہ 62 ارب روپے لوگوں کو واپس کیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تبت سینٹر پرمنعقد ہونے والے کراچی کے سب سے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر صدرپی ایس پی انیس قائم خانی ، سمیت تمام مرکزی رہنما بھی موجود تھے ، سید مصطفی کمال نے کہا کہ ماؤں بہنوں ، بچوں بزرگوں، نوجوانوں، سول سوسائیٹی وکلاء کی ایک بہت بڑی تعدادبھی اس پنڈال میں موجود ہیں اس شہر میں بسنے والی تمام قومیتوں ، مسالک اور مذاہب کے لوگوں تم سب کو مبارک ہوں اس جلسے کومیڈیا کی آنکھ سے دیکھنا مشکل نظر آرہا ہے کراچی کے شہریوں کو ہمیشہ الطاف حسین یا کسی بھی نام کی ایم کیو ایم سے جوڑا جاتا رہا ہے لیکن اردو بولنے والوں کے مینڈینٹ کو را کے ہاتھوں سے بیچ دیا گیا اور اس ملک کے حکمران اپنے مفادات کی خاطر الطاف حسین کو استعمال کرتے رہے ، علم والوں ،شعور والوں پاکستان بنانے والوں اور محب وطن لوگوں نے ہر قسم کی ایم کیو ایم چاہے وہ پولیو زدہ ہو یکسر مسترد کردیا ہے ، آج مہاجر، بلوچ، پنجابی، پختون، سرائیکی ، ہزارہ وال، گلگتی ، اور دیگر قومیتوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا ہے ، اب ہم ایک قوم بن کر اس ملک و قوم کی خدمت اور ترقی کیلئے اپنا مشترکہ کردار ادا رکریں گے، عوامی عدالت نے آج جو فیصلہ لینا ہے اس میں واپس پلٹنے کا کوئی راستہ نہیں ہے اور اب عوامی عدالت مینٖڈینٹ دے چکی ہے اور حکمرانوں کی نیندیں اب حرام کردیں گے ،

مصطفی کمال اللہ تعالی کی اسٹیبلشمنٹ کا بندہ ہے اور اسی کی مدد سے اپنی قوم کو را کے ایجنٹوں سے نہ صرف نجات دلائے گا بلکہ اس ملک و ملت کو اس کی حقیقی حیثیت دلوائے گا، یہ قوم اب برائی میں پڑے گی نہ ہی ظلم سہے گی اورنہ ہی مزید لوگ لاپتہ ہوں گے ، کراچی کے لوگوں نے اب ہتھیار نہیں اٹھانے اب قلم ، کمپیوٹر اور تہذیب ہمارا ہتھیار ہوگی ،کراچی کے ہر علاقے میں اب تمام قومیتیں ایک دوسرے کا استقبال کرتی ہیں ،اب الطاف حسین کی وجہ سے کوئی سر شرم سے نہیں جھکائے گا ،انہوں نے کہاکہ ہم سے غلطی ہوئی کہ ایک شخص کو اپنا مسیحا سمجھا، ماؤں نے اپنے بچے قربان کیے لیکن اف تک نہ کی، ہمارے ساتھ دھوکہ ہوگیا،اب مینڈینٹ تقسیم نہ ہونے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں وہ آج کا عوامی سمندی دیکھ کر اپنا تجزیہ تبدیل کریں، شہر میں بجلی، پانی ، گیس اور بلدیاتی نظام بری طرح سے ناکال ہوچکا ہے ، کراچی میں لگنے والے بجلی کے 3500میگا واٹ منصوبے میں سے کراچی کا حصہ دیا جائے،غذائی اجناس کی کمی، صحت کے مسائل اور گندا پانی پینے کی وجہ دے لاکھوں بچے قبرستان کی نظر ہوگئے ہیں ، سی پیک کا راگ الاپنے والوے اب بچوں اور ا ن کی ماؤں پر رحم کریں ، پاکستان کو ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ جو لوگو ں کو سدھارنا ان کا کام تھا پاک سرزمین پارٹی نے انجام دیا ہے ،

مصطفی کمال کا کوئی فائدہ نہیں صرف معاشرے کے لوگوں کو سیدھی راہ پر لانا ہے ، میرے پیچھے لگ کراپنی تعلیم، کاروبار ، روزگاراور زندگیا ں خراب نہ کریں ، اپنے والدین کی خدمت کرو او ر میرے لیے بھی دعا کرواؤ، صدر انیس قائم خانی نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں نے ثابت کردیا ہے تم وطن پرستوں کے ساتھ ہو محب وطن ہو اور را کے ایجنٹو ں کا لگایا ہوا دھبہ مصطفی کمال نے صاف کردیاہے جلسے کا سراتبت سینٹر سے شروع ہو گا تو دوسرا سرا نظر میں نہیں آ پائے گا ، میرا شہر تباہ بربا د کر کے رکھ دیا اس شہرکے صحافی حضرات آکراسٹیج پر آکر دیکھ لیں کہ قائد کے مزار ، گرومند اور تین ہٹی تک عوام موجود ہیں کراچی اور حیدرآباد اٹھ کھڑے ہو ئے ہیں یہ بحث کو ختم کردیا ہے کہ کراچی اور پاکستان کے عوام کس کے ساتھ ہیں، لا کھو ں کی تعداد میں اس مجمعے نے پاکستان ہی دنیا بھر میں یہ پیغا م دیدیا ہے یہ قافلہ اب رکنے والا نہیں ہے ، مصطفی کمال نے 4سال میں اس شہر کو دنیا کے خوبصورت ترین شہروں کی فہرست میں نمایاں مقام دلوایا تھا قوم نے موقع دیا تو ملک بھر کو ترقی کی نہج پر لے کر جائیں گے کہ دنیا ہمیں دیکھ کر رشک کرے گی ،ڈاکٹر صغیرنے کہا کہ کراچی پر قائم را کے ایجنٹوں کی حکمرانی کو ختم کردیا گیا ہے ، کراچی کے لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ جب کراچی جاگتا ہے تو پورا پاکستان جاگتا ہے ،

اپنی عوام سے چھینے گئے حقوق کو اپنے عوام کو واپس دلوائیں گے، پاکستان کے مسائل کا حل سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے پاس ہے ، روایتی سیاست کو آج کراچی نے خیر باد کہ دیا،بنیادی حقوق سے محروم رکھنے والوں کو پیغام مل گیا ہے انیس احمد ایڈوکیٹ ہم ہوتے تھے تو جلسہ گاہ بھرتی تھی، نشہ اترے گا تو سمجھ آئے گی کہ تمہارا دور ختم ہوگیا اور مظلوم قوم کی جان کو چھوڑ دو جن کے بچوں سے قبرستان بھر دیے ۔ ہزاروں لوگوں کو مروا دیا اور لاکھوں کو غلط راہ پر ڈال دیا، توبہ کرو اور اللہ سے معافی مانگو ، سندھ کو ترقی دینے کا جو نسخہ مصطفی کمال دیں گے اسے پر ہمارا ساتھ دیجئے گا ۔ااشفاق منگی نے کہا کہ یہ اجتماع سیاست چمکانے اور ذاتی مفادات حکمرانی ختم کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے ، آج ہمیں روزگار، تفریح گاہیں اور معیاری ٹرانسپورٹ کا نظام چایئے ہمیں حکومت نہیں انصاف چائیے ۔

موضوعات:



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…