جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

طویل انتظار کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کا میلہ سجنے کو تیار

datetime 29  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں ٹینس کا عالمی میلہ13برس کے بعد سجنے کا وقت آگیا، ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے ایران کی ٹیم پیرکوپاکستان پہنچے گی، ایران اور پاکستان کے درمیان ٹائی3 سے 5 فروری تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائیگی ۔ قومی ٹیم اعصام الحق، عقیل خان، عابد علی اکبر اورعابد مشتاق پر مشتمل ہے جبکہ رشید ملک بطور نان پلیئنگ ٹیم کپتان ہوں گے،

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اعصام الحق کے آنے سے ٹیم بہت مضبوط ہوئی ہے، مہمان ٹیم کواپنے ہوم گرانڈ اورکراڈ میں شکست دینے میں کامیاب رہیں گے۔پاکستان 13برس بعد ٹینس کے انٹرنیشنل مقابلوں کی دوبارہ میزبانی کرے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں آخری بار2004 میں تھائی لینڈ کی ٹیم نے لاہور کا دورہ کیا تھا اور قومی ٹیم یہ مقابلے اپنے نام کرنے میں کامیاب بھی رہی تھی، بعد ازاں سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر انٹرنیشنل ٹیموں نے پاکستان میں آنے سے انکارکردیا،رہی سہی کسر مارچ2009 میں لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن بعض شدت پسندوں کی طرف سے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے نے پوری کر دی۔اس صورتحال کے بعد پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی سمیت انٹرنیشنل مقابلوں کی ہوم سیریز بھی دیارغیرمیں کھیلنا پڑیں جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کومتعدد بار ناخوشگوار واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑا، پی ٹی ایف حکام کی بھرپور کوشش کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے 13برس بعد پاکستان کوڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کرنے کی اجازت دی، ابتدا میں ایران نے پاکستان میں ٹائی کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے آئی ٹی ایف کو اسے کسی دوسرے متبادل مقام پر کرانے کی درخواست کی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا، اب ڈیوس کپ ٹائی کا حصہ بننے کے لیے ایران کی ٹیم پیر کو پاکستان

پہنچے گی، ایران اور پاکستان کے درمیان ٹائی 3 سے 5 فروری تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…