لندن(نیوزڈیسک)زمین پر بڑی تباہی کا خدشہ،روسی ماہرفلکیات نے خطرناک دعویٰ کردیا،امریکی ادارے ناسا کی تردید، ناسا کا کہنا ہے کہ زمین سے کسی سیارچے کا ٹکرانے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ گزشتہ برس سپیس ایجنسی نے ایک سیارچے کے زمین کی طرف بڑھنے کا انکشاف کیا تھا تاہم ایجنسی کا کہنا ہے کہ
سیارچہ محفوظ ترین طریقے سے زمین کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر 25فروری کو زمین سے قریباً 5کروڑ 10لاکھ کلومیٹر فاصلے سے گزر جائے گا۔ ادھر ایک خودساختہ ماہر فلکیات ایک نئی تھیوری لے کر آئے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ سیارچہ سیدھا زمین کی جانب بڑھ رہا ہے اور 16فروری کو زمین پر آکر تباہ ہو جائے گا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلے گی، شہر کے شہر تباہ ہو جائیں گے اور بڑے سونامی آئیں گے۔روسی ماہر فلکیات ڈاکٹر ڈیومن دمرزکروچ نے مزید کہا کہ سیارچے نوبیرو سسٹم کو اکتوبر میں چھوڑ چکا ہے اور اس نے سورج کے گرد گھڑی کی طرح گھومنا شروع کر دیا ہے، یہ سیدھا ہماری زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ناسا کو یہ سب معلوم تھا تاہم اس نے اب لوگوں کو بتایا ہم سب خطرے میں ہیں۔ دوسری جانب ناسا کا کہنا ہے کہ WF9 نامی سیارچے سے ہم بخوبی آگاہ ہیں، اس سے ہماری زمین کو ابھی کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی مستقبل میں ہو گا۔۔زمین پر بڑی تباہی کا خدشہ،روسی ماہرفلکیات نے خطرناک دعویٰ کردیا،امریکی ادارے ناسا کی تردید، ناسا کا کہنا ہے کہ زمین سے کسی سیارچے کا ٹکرانے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ گزشتہ برس سپیس ایجنسی نے ایک سیارچے کے زمین کی طرف بڑھنے کا انکشاف کیا تھا