منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو ۔۔۔!چینی سفیر سن وی ڈونگ نے پاکستانیوں کو اہم مشورہ دیدیا

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چین کے نئے قمری سال کا بھرپور طریقے سے خیر مقدم کرنے کیلئے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،نئے چینی سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے مرکزی تقریب کا انعقاد پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ہوا جہاں چین کے خطہ اندرون مینگولیا سے تعلق رکھنے والے ثقافتی طائفہ نے بھرپور ثقافتی پرفارمنس پیش کی ، پرفارمنس کے ذریعے چینی ثقافت کے رنگوں کو خوبصورت انداز سے پیش کیا گیا

جسے حاضرین نے خوب سراہا ۔تقریب میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے نئے چینی سال کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ مشہور چینی کہاوت ہے کہ اگر آپ کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں تو صبح مرغ کی پہلی اذان سن کر اٹھ جایا کریں ،لہذا اس سال ہم بھی بہت محنت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ کی طرح بلندیوں کی جانب گامزن ہے ۔ واضح رہے کہ رواں سال نئے چینی سال کی تقریبات کا اہتمام مختلف تعلیمی اداروں میں بھی کیا گیا جبکہ اسلام آباد کے علاوہ خصوصی طور پر ایک تقریب گوادر میں منعقد کی گئی ۔چین میں نئے قمری سال کو مرغ سے منسوب کیا گیا ہے ۔چینی روایات کے مطابق ہر سال کو ایک جانور کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے ، گزشتہ سال بندر سے منسوب کیا گیا تھا جبکہ آئندہ سال کتے کا ہوگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…