منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سیاسی مخالفین سے تلخ کلامی،بات بڑھ گئی،ن لیگ کیاہم رہنماء سمیت3 افرادقتل

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(آئی این پی )کھیوڑہ میں سیاسی مخالفین نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے مسلم لیگ ن کے یو سی چیئرمین اور کونسلر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ جہلم کے علاقے کھیوڑہ میں سیاسی مخالفین کی فائرنگ سے یونین کونسل ڈنڈوٹ کے (ن) لیگی چئیرمین راجا ماجد اور یوسی کونسلر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راجا ماجد علاقے میں کسی عزیز کے گھر تعزیت کے لئے گئے ہوئے تھے،

اس دوران ان کی سیاسی مخالفین سے تلخ کلامی ہوگئی اور بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچی، اسی دوران مخالفین میں شامل عمران نامی شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راجا ماجد، یو سی کونسلر اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلیئے ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم کو روانہ کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…