لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا جوں جوں ترقی کی منازل طے کرتی جا ہی ہے وہیں ٹیکنالوجی کی صنعت میں اس قدر حیران کن ترقی دیکھنے میں آرہی ہے کہ جیسے جادو ہو کہ بس چھڑی گھمائی اور کام ہو گیا ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں شہباز حکومت نے
اہم مقامات پر انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کر ادی ہے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کےمطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے شہر کے اڑھائی سو مقامات پر وائی فائی راؤٹرز لگا دیے۔یونیورسٹیز، میٹرو بس سٹیشن، ریلوے سٹیشن اور ہوائی اڈے سمیت شہر کے اہم مقامات پر اب شہری کر رہے ہیں فری وائی فائی سروس کا استعمال، خصوصی طور پر جامعات میں اس سہولت کی پذیرائی ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے جہاں اس سے رابطے میں آسانی ہو گی وہیں تعلیم میں بھی مدد ملے گی۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ جلد اس سروس کو دوسرے شہروں میں دیا جائے۔ اس سہولت کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) نے ویڈیوز سٹریمینگ اور ڈاؤن لوڈنگ پر پابندی لگائی ہے۔